28/Nov/2018
News Viewed 1715 times
لیگی کارکنوں کی احتساب عدالت جانے کی کوشش، پولیس سے ہاتھا پائی
نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بدعنوانی سے متعلق کیس میں احتساب عدالت میں پیش کردیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر مل کرپشن کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے شہباز شریف کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن بڑی تعداد میں سیکریٹریٹ چوک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے اپنے قائدین کے حق اور حکومت کے خلاف میں شدید نعرے بازی کی لیگی کارکنوں نے احتساب عدالت جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں بڑھنے سے روک دیا جس پر ان میں خوب دھکم پیل ہوئی جبکہ پولیس نے ایک کارکن کو حراست میں لے لیا۔ انتظامیہ نے احتساب عدالت کی اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔
مز ید پڑھیں :شہباز شریف ایک اور کیس میں گرفتار
شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور صاف پانی کیس سمیت مختلف منصوبوں میں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کے ساتھ دیگر ملزمانشامل ہیں۔